اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

صرف مسکرائیے اور ہاتھ ہلائے بغیر کھانا آپ کے منہ میں!! ایسا روبوٹک ہاتھ متعارف کروا دیا گیا جو صارف کے مسکرانے پر کھانا اور کسی اور قسم کے جذبات کے اظہار پر کیا کام کرتا ہے؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2018 |

کینبرا(نیوز  ڈیسک )آسٹریلیا میں مسکرانے پر کھانا کھلانے والا روبوٹک متعارف کردادیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں موجود گیم لیب کے طلبہ نے اپنی تحقیق کے لیے ایک ایسا روبوٹک ہاتھ تیار کیا، جسے ایک کوٹ کے ساتھ منسلک کیا گیا جو کوئی بھی شخص آسانی سے پہن سکتا ہے۔طلبہ نے اس روبوٹک ہاتھ کو ارم اے ڈائن کا نام دیا ہے۔اس روبوٹک ہاتھ کو دو لوگوں کے درمیان استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ ٹیبل پر رکھا کھانا بغیر ہاتھ کے استعمال کے یہ روبوٹ

انہیں خود ہی کھلادے گا۔تاہم اس روبوٹک ہاتھ کی شرط یہ ہے کہ کھانا کھانے سے قبل اسے دیکھ کر مسکرانا ہوگا۔اس روبوٹک ہاتھ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔دراصل اس مشین میں ایک موبائل فون بھی جوڑا گیا ہے، جس پر آپ کو اپنی مسکراہٹ پہلے سے محفوظ کرنی ہوگی۔جس کے بعد یہ روبوٹک ہاتھ آپ کی اس ہی مسکراہٹ کو دیکھتے ہوئے آپ کو کھانا کھلائے گا، تاہم اگر آپ نے اسے دیکھ کر کسی اور قسم کے جذبات کا اظہار کیا تو آپ اس کے ہاتھ سے کھانے سے محروم ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…