جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

فٹ بال میچ کے دوران کیلے کا چھلکا پھینکنے پر تماشائی گرفتار

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)انگلش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران میدان میں کیلے کا چھلکا پھینکنے پر ٹوٹنہم کے ایک فین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے دو بڑے حریف فٹبال کلب ٹوٹنہم اور آرسینل امارات اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے اور میچ کے 10ویں منٹ میں آرسینل کے فٹبالر پیئری ایمرک اوبا مینگ نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔اس موقع پر گول کا جشن منانے والی ٹیم کی جانب ٹوٹنہم کے شائقین نے کئی چیزیں پھینکیں

جن میں کیلے کا چھلکا بھی شامل تھا۔ٹوٹنہم کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور فین سے تفتیش کے بعد پابندی عائد کر دی جائے گی۔ میچ میں غیرمناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر مزید 6افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جس میں آرسینل کے دو شائقین بھی شامل ہیں۔اس میچ میں آرسینل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 2-4سے فتح اپنے نام کی اور لگاتار 19ویں میچ میں ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو قائم رکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…