بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

موبائل کمپنی کے ایک میسج کی وجہ سے شہری کو دل کا دورہ

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں موبائل کمپنی نے ایک شہری کو ایسا پیغام بھیج دیا کہ اسے دل کا دورہ پڑ گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری کا ریاست ہوائی سے تھا جسے کمپنی نے ایمرجنسی الرٹ بھیجا کہ اس کی موجودگی کی جگہ پر بیلسٹک میزائل حملہ ہونے والا ہے۔ مذکورہ میسج میں درج تھا کہ ہوائی میں بیلسٹک میزائل حملے کا خطرہ ہے فوری طور پر کوئی شیلٹر تلاش کریں یہ کوئی جنگی مشق نہیں ہے، میسج پڑھنا تھا کہ جیمز سین شیلڈر نامی شخص اس قدر خوف زدہ ہوا کہ اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ اسپتال جا پہنچا۔

جیمز نے صحت یاب ہونے کے بعد اس موبائل کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمپنی کے اس پیغام سے مجھے مالی نقصان کے ساتھ جان کا خطرے سے دوچار ہونا پڑا، چنانچہ کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ جیمز سین کو یہ پیغام 13 جنوری کو موصول ہوا تھا اور اس دوران امریکا اور شمالی کوریا کے مابین کشیدگی عروج پر تھی۔ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان اکثر امریکا کو دھمکیاں دیتے رہتے تھے جس کی وجہ سے امریکی عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…