ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں دفتر سے رقم چوری کرنے والا شخص جائے واردات پر نیند کے مزے لینے کے باعث پولیس نے گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 36 سالہ چور روسی شہر اورنبرگ میں 20 نومبر کی رات تالا کاٹنے کے آلات
(کٹر، ہتھوری، چابیاں اور اسکرو) لے کر دفتری عمارت میں داخل ہوا اور متعدد دفاتر کے تالے توڑ دئیے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شخص نے کئی دفاتر کی تلاشی کے دوران بیش قیمتی سامان اور دفتروں میں رکھی ہوئی نقد رقوم اٹھالی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ 21 سو ڈالرز رقم اور دیگر سامان چوری کرنے والا شخص واردات میں استعمال ہونے والا سامان ایک میز پر رکھ کر کچھ دیر آرام کی غرض سے کرسی پر بیٹھ کر سوگیا۔ بین الااقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ چور کو اس کی غفلت لے ڈوبی اور صبح ہوئی تو پولیس نے چور کو جگایا اور ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا۔ اورنبرگ پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار شخص ایک پیشہ ور چور ہے جو پولیس کو چوری کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم کو شہر میں ہونے والی کئی چوریوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 36 سالہ چور کو اس کے ماضی کے باعث سخت ہونے کا امکان ہے۔