جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

منگنی کے فوراً بعد کھوئی انگوٹھی پولیس نے ڈھونڈ نکالی

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکی شہر نیویارک میں ایک جوڑے کی خوشی اس وقت ماند پڑگئی جب منگنی کے فوراً بعد منگنی کی انگوٹھی کھو گئی جسے ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کے بعد جوڑا واپس لوٹ گیا، تاہم بعد ازاں پولیس نے انگوٹھی تلاش کرلی۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق جوڑے کو ان کی انگوٹھی لوٹانے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں، جوڑے کا تعلق

برطانیہ سے ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی علاقے پیٹرز برگ کا رہائشی جوڑا نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آیا تھا جہاں مرد نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی دوست کو پروپوز کیا اور انگوٹھی پیش کی۔ لڑکی نے خوشی سے ہاں کرتے ہوئے انگوٹھی پہنی لیکن اچانک وہ نیچے گر گئی جس کے بعد دونوں نیچے جھک کر انگوٹھی ڈھونڈنے لگے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق انگوٹھی اسٹیشن پر لگی جالیوں کے اندر گر گئی جسے کافی دیر ڈھونڈنے کے بعد جوڑا ناکام واپس لوٹ گیا۔ بعد ازاں پولیس نے انگوٹھی ڈھونڈ لی لیکن وہ اندھیرے میں تھے کہ اس کا مالک کون ہے، تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انگوٹھی کی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد جلد ہی مالکان کا پتہ چلا گیا۔ اپنی زندگی کے ایک اہم موقع کی یادگار واپس ملنے پر جوڑا بھی بے حد خوش ہے جس نے نیویارک پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد جوڑا واپس اپنے شہر جا چکا تھا، انگوٹھی کو ان تک پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور جلد ہی انگوٹھی انہیں مل جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…