اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

گلائڈر سے زمین کے نظارے کرنا امریکی شہری کیلئے مشکل کا باعث بن گیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن(مانیٹرنگ ڈیسک) گلائیڈر اڑانا امریکی شہری کے لیے مشکل کا باعث بن گیا انسٹرکٹر کی کوتاہی کے باعث امریکی سیاح 4 ہزار فٹ کی بلندی سے گرتے گرتے بچا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں گاڑیوں کے پرزوں کی لین دین کرنے والے

کریش گرسکی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سویٹزرلینڈ گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے آسمان سے سوئیٹزر لینڈ کے خوبصورت نظارے کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ حسین ایک خوفناک تجربے میں تبدیل ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرس گُرسکی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ 4 ہزار فٹ بلند پہاڑ سے گلائیڈر(جہاز نماشے ) سے اڑان بھری لیکن انسٹرکٹر ان کی حفاظتی بیلٹ گلائیڈرمیں بھاندننا بھول گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرسکی دو منٹ تک گلائیڈر پر بغیر کسی سہارے لٹکے رہے اور پائلٹ نے بھی دو منٹ بعد محفوظ لینڈنگ کی۔ حادثے کا شکار امریکی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں بس خود پر قابو پانے کی کوشش کررہا تھا، اپنے جان بچانے کےلیے گلائیڈر پر خود کو لٹکائے رکھنے کے لیے کوشاں تھا، میں نے نیچے دکھا اور اپنے بارے میں خیال آیا کہ میں موت کے منہ میں جارہا ہوں۔ گرسکی کا کہنا تھا کہ میرے دائیں ہاتھ کی گرفت پائلٹ کے کندھے پر کم ہوتی جارہی تھی جس کے باعث صورتحال مزید خوفناک ہورہی تھی۔ متاثرہ امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اس خوفناک سفر میں پائلٹ کی بہت بڑی غلطی تھی جس نے میری حفاظتی بیلٹ گلائیڈر سے نہیں باندھی اور کچھ لمحوں بعد میں ایک ہاتھ کی مدد سے اڑ رہا تھا اور خوفناک سفر ختم ہونے بعد مجھے بائیں ہاتھ کی سرجری کروانی پڑی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…