جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

87 سالہ فکشن نگار نے اڑن طشتری بنا ڈالی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے 87 سالہ فکشن نگار نے ایک ان دیکھے سیارے کی سمت سفر کے لیے اڑن طشتری بنا ڈالی۔  تفصیلات کے مطابق اپنی کہانیوں‌ میں‌ پیش کردہ تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے لوکو بیلسٹیروز نامی ادیب نے اپنے گھر کے لان میں‌

اڑن طشتری تیاری کر لی۔ لوکو بیلسٹیروز کا کہنا تھا کہ مرنے سے پہلے وہ سیارہ دیکھنا چاہتا ہوں، جس کا تصور کیا، جو میرے تخیل میں‌ ہے۔ یہ اڑن طشتری برسوں کی محنت اور مہارت سے تیار کی گئی ہے، جو ان اڑن طشتریوں کے بے حد قریب ہے، جنھیں ہم فلموں‌ میں دیکھتے آئے ہیں۔ یہ فقط ایک شوقیہ کاوش نہیں، اس میں‌ انجن نصب ہے اور تمام درکار مشینیں لگی ہوئی ہیں. لوکو بیلسٹیروز کی اس انوکھی تخلیق میں‌ 32 سولر پینل ہیں اور یہ سورج کی توانائی کو کام میں‌ لائے گی ۔ بزرگ فکشن نگار نے اب تک اسے اڑانے کا تجربہ نہیں‌ کیا. ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے انھیں اسپینی قانون کے مطابق حکومتی اجازت درکار ہے۔ اڑن طشتری کا قطر 20 میٹر ہے، جب کہ اس کا وزن بارہ سو کلو ہے. اس پر لگ بھگ گیارہ لاکھ ڈالر خرچ ہوئے ہیں ۔ موجد جس سیارے کا سفر کرنے کے خواہش مند ہیں، اسے 10/7کا نام دیا گیا ہے. توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مستقبل قریب میں‌ لوکو بیلسٹیروز کی اس سیارے پر مبنی کہانی کو فلم کے قالب میں‌ ڈھالا جائے گا.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…