منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جاپانی خاتون نے بیٹی کے لیے والد کرائے پر رکھ لیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی رہائشی خاتون نے اپنی بیٹی کو والد کی محبت دینے کے لیے ایک فنکار کو معاوضے پر والد بناکر پیش کردیا تاکہ وہ میگومی کو والد کا احساس دلاتا رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جاپان کی اساکو کی نامی خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان اس وقت علیحدگی ہوئی تھی جب میگومی پیدا ہوئی تھی، جب بچی نے بولنا شروع کیا تو اپنے والد کی تلاش بھی شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ اسرار کے بعد بھی والد نہ ملا تو بچی نے خود کو والدین میں علیحدگی کا ذمہ دار ٹہرانا شروع کردیا۔ اساکو نامی خاتون نے برطانوی خبر نشریاتی ادارے کو بتایا کہ جب میری بیٹی میگومی 10 برس کی ہوئی تو میں نے محسوس کیا کہ میگومی کا رویہ کچھ تبدیل ہونے لگا ہے اور اس نے مجھ سے بات چیت بھی بند کردی ہے اور چپ چپ رہنے لگی ہے۔ اساکو نے میڈیا کو بتایا کہ صرف میگومی خود کو والدین میں علیحدگی کا ذمہ دار نہیں سمجھتی بلکہ اس کے دوست بھی اسے پریشان کرتے تھے کیوں اس کا والد نہیں تھا۔ جاپانی خاتون نے بتایا کہ میری بیٹی اتنی غم زدہ ہوئی کہ اس نے اسکول جانا چھوڑ دیا اور میری بیٹی کی تکلیف مجھ سے برداشت نہیں ہورہی تھی اس لیے میں نے ایک ویب سائٹ سے رابطہ کیا جو معاوضے پر جعلی رشتے دار فراہم کرتی ہے۔ اساکو کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کی مدد سے مجھے تاکاشی نام کا ایک شخص ملا جو خود ایسی ہی ایک ایجنسی کا مالک تھا جو فرضی رشتہ دار کرائے پر فراہم کرتی تھی. اساکو نے بتایا کہ تاکاشی کو والد کی اداکاری کرنے پر کمال حاصل تھا اور وہ والد بننے کے لیے ہالی ووڈ فلمیں دیکھتا تھا اور ساتھ ساتھ ماہرین نفسیات سے بھی تربیت لیتا تھا۔ جاپانی خاتون نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس نے تاکاشی کو بچی کے والد کے طور پر یہ کہتے ہوئے پیش کیا اس کے والدین نے دوبارہ شادی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون نے تاکاشی کو فرضی والد بنانے سے قبل دو شرطیں عائد کی تھی ایک یہ کہ تاکاشی بچی کو بتائے کہ اس کے والدین میں علیحدگی کی وجہ بنی تھی اور دوسری تاکاشی اور میگومی کے درمیان ہونے والی تمام گفتگو سے مجھے آگاہ کرنا ہوگا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاکاشی نے خود کو بچی کے سامنے یاماڈا کے نام سے پیش کیا۔جسے دیکھ کر میگومی کچھ پریشان ہوئی لیکن آہستہ آہستہ تاکاشی کو بطور والد قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون تاکاشی کو اپنی بیٹی کا والد بننے کے لیے ایک روز کے 10 ہزار ین ’تقریباً 70 سے 90 ڈالر‘ روزانہ ادا کرتی ہے، تاکاشی کو میگومی کے فرضی باپ کا کردار ادا کرتے ہوئے 10 برس گزر ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…