بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات : شادی کی سالگرہ کا دن بھولنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شادی کی سالگرہ کا دن بھولنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، ناراض خاتون خلع لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق العین کی رہائشی خاتون شوہر سے خلع لینے عدالت جاپہنچی، ناراض خاتون نے موقف اختیار کیا ہے۔

اس کا شوہر شادی کی سالگرہ اور تاریخ پیدائش یاد نہیں رکھتا ہے۔ خاتون نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران وہ ان دونوں کی زندگی سے متعلق تمام اہم تاریخیں بھول چکا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شوہر کو میری کوئی پرواہ نہیں ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں اسی طرح کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس میں نوبیاہتا خاتون نے شوہر کی جانب سے ہال بک کرواتے وقت اس کی مرضی کا خیال نہ رکھنے پر خلع کا مطالبہ کردیا ہے۔ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنے شوہر سے پوچھا تھا کہ ناپسندیدہ ہال کیوں بک کروایا تاہم شوہر نے مجھے اور اہل خانہ کو مناسب جواب دینا تک گوارا نہ کیا۔ اس حوالے سے ماہر وکیل اور مشیر حسن المرزوقی نے کہا کہ آج کل عدالت میں انتہائی معمولی باتوں پر خواتین خلع لینے عدالت پہنچ جاتی ہیں، انتہائی معمولی باتوں پر طلاق لینے کے رجحان میں تیزی آتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ رکھنا شادی جیسے اہم فرض کی اہمیت کو نہ سمجھ پانے کی عکاسی کرتا ہے، میاں بیوی کو چاہئے کہ وہ اپنے روزمرہ کے جھگڑوں کو اپنی ذات تک محدود رکھیں۔ وکیل حسن المرزوقی نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان معاملات بہت زیادہ خرابی کی نہج پر پہنچ جائیں تو پھر ایسی صورت میں والدین کو مثبت کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ میاں بیوی کی ذہنی ناپختگی عمر بھر کے پچھتاوے کا باعث نہ بن جائے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…