بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

جہاز میں دہشت گرد کا لفظ کیوں استعمال کیا ؟ عملے نے مسافر کو گرفتار کرادیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جہاز میں سوار مسافر کو مذاق میں دہشت گرد کا لفظ استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کلکتہ سے ممبئی جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے سے ساتھ ہی اتار لیا گیا۔

جس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ جیٹ ایئرویز کے جہاز میں موجود بیس سالہ یوگویدنت پودار نامی مسافر نے اپنے چہرے پر نقاب ڈال کر موبائل فون سے سیلفی لی۔ نوجوان نے اسے اس کیپشن کے ساتھ لکھا کہ ’’فلائٹ میں دہشت گرد ‘‘ میں خواتین کے دل تباہ کرتا ہوں۔ ‘‘ یہ تصویر وہ اسنیپ چیٹ پر اپنے ایک دوست کو بھیجنے ہی والا تھا کہ یہ کام کرتے ہوئے اس کے پاس بیٹھے دوسرے مسافر نے دیکھ لیا ۔ مسافر نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس کی اطلاع فوری طور پر جیٹ ایئرویز کے عملے کو جا کردی، عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ پرواز کیلئے اڑان بھر رہا تھا، اس لیے کپتان کو واپس رن وے پر آنا پڑا تاکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جاسکے۔ اس حوالے سے ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یوگویدنت پودار کو گرفتار کرنے کہ وجہ یہ ہے کہ اسے طیارے میں ایسی زبان استمعال کرتے ہوئے پایا گیا جسے سکیورٹی کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ دوسری جانب بیس سالہ یوگویدنت پودار کے والد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے محض مذاق میں یہ بات لکھی۔ واضح رہے کہ کولکتہ سے ممبئی جانے والے اس طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں اس تمام صورتحال کے پپیش نظر فلائٹ میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…