منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فائرنگ کا نشانہ بننے والا دلہا زخمی حالت میں‌ ہی دلہن لینے پہنچ گیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)نئی دہلی میں  نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا دولہا زخمی حالت میں ہی دلہن لینے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے 22 نومبر کی رات نئی دہلی کی سڑک پر سے گزرنے والی بگی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 25 سالہ دلہا زخمی ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد گھات لگائے بیٹھے تھے اور اُن کا ہدف دلہا ہی تھا مگر خوش قسمتی سے وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ پچیس سالہ نوجوان کے کاندھے میں گولی لگی جس کے بعد اُسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے

طبی امداد فراہم کی، زخمی ہونے والا دلہا شادی میں شرکت اور رخصتی پر بضد تھا۔ ڈاکٹرز کی ہنگامی طبی امداد کے بعد دلہا اپنی ہونے والی شریک حیات کو لینے کے لیے پہنچا، اس دوران زخمی ہونے والی بات کو دیگر شرکاء سے پوشیدہ ہی رکھا گیا جبکہ رسومات کے دوران گولی دلہا کے کاندھے میں ہی پیوست رہی۔ نئی دہلی پولیس کے مطابق زخمی ہونے کے باوجود دلہا کا شادی میں شرکت کرنا حیران کُن ہے، والد کی مدعیت میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا اور جلد ہی ہم دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…