ریاض(نیوز ڈیسک )سعودی باشندے فہد العصیمی کا صحرا سے عشق انتہائی حدوں کو پہنچا ہوا ہے۔ وہ کئی دہائیوں سے صحرا کے کڑے موسم، للکارتے ہوئے ماحول اور انتہائی پیچیدہ اور استثنائی حالات میں خانہ بدوشی کی سی زندگی گزار رہا ہے جہاں نارمل زندگی کی سادہ ترین ضروریات بھی میسر نہیں ہیں۔ مملکت میں اقتصادی اور عمرانی ترقی کے باوجود فہد نے صحرا سے اپنا تعلق جوڑ لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس نے سرکاری سیکٹر کے
ایک شعبے میں کام کیا لیکن صحرا کی چاہت اسے بچپن کے ماحول اور باپ دادا کے آبائی گھروں تک واپس لے گئی۔ وہ شہر کی آسائشوں کو چھوڑ کر صحرا کی ریت کے درمیان آ بسا جہاں کی زمین کی خوشبو اس کی پیاسی روح کو سیراب کرتی ہے۔یہ 43 سالہ کیمرہ مین فہد العصیمی جس کے تیار کردہ مشہور وڈیو کلپ کو عرب میڈیا میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی اور بڑے عالمی اخبارات نے اسے فن پارے کے طور پر پیش کیا۔