پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی فنکار ’’پنسل جھولا‘‘ تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا خواہشمند

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) زیادہ تر لوگ پینسل کو صرف تحریر کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس سے فنکاری کے جوہر دکھا کر بھی سب کو حیران کر دیتے ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار بلال آصف بھی ایک مرتبہ پھر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ’پینسل جھولا‘ تیار کر رہے ہیں۔

بلال آصف پینسلوں کو تراش کر تزئین و آرائش سے متعلق اور دیگر اشیاء بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2013 میں پینسلوں سے سب سے اونچا ٹاور بنا کر امریکی آرٹسٹ کا ریکارڈ توڑا تھا۔ اور اب بلال 26 ہزار 370 سے زائد پینسلوں کو تراش کر ’پینسل جھولا‘ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا مقصد دوسری بار عالمی ریکارڈ قائم کرنا اور پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ ابتدا میں آصف نے پینسلوں سے آرائشی اشیاء اور دیدہ زیب جیولری بنائی اور اب انہیں یقین ہے کہ پینسلوں والا جھولا ایک نیا ریکارڈ ثابت ہوگا۔ بلال آصف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ پینسلوں سے جھولا تیار کرتے ہوئے دکھائی دیئے، لیکن چونکہ یہ ابھی مکمل نہیں ہوا ہے اس وجہ سے اس کی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ بلال آصف نے اپنی فیس بک پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ پینسلوں والے جھولے کو رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…