ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

جب دنیا کا امیر ترین شخص بورڈ میٹنگ میں پاجامہ پہن کر شریک ہوا

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)جب دنیا کا کوئی امیر ترین شخص بورڈ میٹنگ میں پاجامہ سوٹ پہن کر شرکت کرے تو یقیناً تمام شرکاء کی نظریں اسی کی جانب مرکوز ہوجائیں گی، ایمازون کمپنی کے سی ای او جیف بیزوس نے بھی حال ہی میں یہی حرکت کی، لیکن اس کے پیچھے ایک اہم پیغام چھپا تھا۔ جیف بیزوس نے بدھ کے روز بورڈ میٹنگ میں نیلے رنگ کے پاجامہ سوٹ میں شرکت کی۔

جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام پر نائٹ سوٹ میں بورڈ میٹنگ میں شرکت کی چند تصاویر شیئر کیں اور اس لباس کا انتخاب کرنے کی وضاحت دی۔ جیف بیزوس نے بتایا کہ ماہ ستمبر بچپن کے کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا مہینہ ہے اور ہر سال ایمازون، بچپن کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے امریکی چائلڈ ہوڈ کینسر تنظیم کے ساتھ اشتراک کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا میں 4 سے 14 سال کے درمیان ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ بچپن میں کینسر ہونا ہے۔ جیف بیزوس نے لکھا کہ آج دنیا بھر میں ایمازون سے منسلک افراد پاجامہ سوٹ پہن کر کام کریں اور کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے مشن کا حصہ بنیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ گو گولڈ باکسز کے ذریعے بھی بچپن کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں جو سمتبر کے دوران موصول ہوسکے گا۔ آخر میں جیف بیزوس نے لکھا کہ اس سے پہلے انہوں نے کبھی بھی اپنے آپ کو پرسکون محسوس نہیں کیا جتنا، آج کی بورڈ میٹنگ میں وہ خود کو محسوس کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی چائلڈ ہوڈ کینسر تنظیم کے مطابق پیجامن (PJammin) مہم کا مقصد اُن ہزاروں بچوں کا دکھ بانٹنا ہے جو کینسر کے علاج کے دوران طویل عرصے تک پاجامہ پہننے پر مجبور ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…