اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

دبئی کا چائے کا دیو قامت کپ گینز بک میں شامل

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے سیاحتی شہر دبئی کے ’لینڈ مارک‘ سمجھے جانے والے برج الخلیفہ سے چند کلو میٹر کی دوری پر چائے کے ایک دیو قامت کپ کو گینز بک میں شامل کیاگیا ہے۔ گرم چائے کا یہ کپ اب تک دنیا میں بنائے گئے پیالوں میں سب سے بڑا ہے۔ اس سے قبل چین میں چائے کا ایسا ہی ایک کپ بنایا گیا تھا مگر دبئی میں تیارہونے والا یہ کپ گرم چائے سے بھرپور اور سب سے بڑا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دنیا میں

چائے کے اس منفرد کپ میں 5 ہزار لیٹر چائے ڈالی جاسکتی ہے۔ اس میں چائے کی تیاری کے لیے 120 کْک 12گھنٹے مسلسل کام کرتے ہیں۔عالمی ریکارڈ کے حامل کپ میں پانی کی بھاری مقدار کے ساتھ 155 کلو گرام چائے(پتی)،270 کلو گرام دودھ اور 360 کلو گرام چینی اور دیگر اجزائڈالے جاتے ہیں۔دبئی میں تیار کیے گئے دیوقامت چائے کے کپ کا قطر 1.42 میٹر اور اس کی لمبائی 3.66 میٹر ہے۔ اسےآئندہ مہینے کے اوائل میں دبئی میں عالمی سیاحتی اہمیت کے حامل قصبے میں رکھا جائے گا۔گذشتہ برس چین کے شہر شنگھائی میں چائے کا ایک بڑا کپ تیار کیا گیا تھا۔ دبئی میں عالمی سیاحتی گاؤں کیپروگرام کے چیئرمین بدر انوھی نے کہا کہ چائے کا یہ کپ متحدہ عرب امارات کی ثقافت کی علامت اور عرب مہمان نوازی کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ دبئی کا شمار دنیا کے سب سیبڑے سیاحتی شہروں میں ہوتا ہے۔ گذشتہ برس 1 کروڑ 49 لاکھ سیاح بیرون ملک سے دبئی آئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…