نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کے سائنسدانوں نے سمندری حیاتیات پر تحقیق کے دوران ایسی شارک مچھلی ڈھونڈ نکالی جس سے سب چونک اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرتگال کے سائنسدان اپنے تحقیقاتی پراجیکٹ میں سمندر میں ماہی گیروں کو مچھلیوں کے ساتھ دیگر حیاتیات کے شکار سےروک رہے تھے
اور انہیں معلومات فراہم کر رہے تھے۔ اس دوران انھوں نے ایک نایاب مچھلی دیکھی جس کی شکل سانپ سے مشابہت رکھتی ہے ، یہ مچھلی گہرے سمندر 2300 فٹ گہرائی میں پائی جاتی ہے ۔سائنسدان اس پر تحقیق کے لیے لیبارٹری میں لے آئے ہیں جہاں اس پر تحقیق کیلئے بالکل قدرتی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔