جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وہ ملک جس کا قرضہ بل گیٹس نے اتارنے کا اعلان کردیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس فلاحی کاموں کے لئے دنیا بھر کے ممالک کو مالی امداد فراہم کرتے رہتے ہیں لیکن افریقی ملک نائیجیریا کو تو انہوں نے ایسا تحفہ دے ڈالاہے کہ ساری دنیا حیران رہ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے نائیجیریا کا وہ تمام قرض اتارنے کا اعلان کر دیا جو کہ اس نے جاپان سے پولیو کے خلاف جنگ کے لئے لیا تھا، جس کا کل حجم تقریباً 7.1 کروڑ ڈالر (تقریباً 8 ارب پاکستانی روپے) بنتا ہے۔

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا کا کہنا ہے کہ اس قرض کی ادائیگی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن اگلے 20 سال کے دوران کرے گی اور ادائیگی کا آغاز اسی سال ہوجائے گا۔ نائیجیریا نے یہ قرض 2014ءمیں جاپانی حکومت کی اوورسیز ڈویلپمنٹ اسسٹنس سکیم کے تحت لیا تھا۔ گیٹس فاﺅنڈیشن کا کہنا ہے کہ نائیجیریا نے ملک کے 80 فیصد سے زائد حصوں میں پولیو ویکسینیشن کا ہدف مکمل کرلیا ہے جس پر گیٹس فاﺅنڈیشن اس کا قرض اپنے ذمہ لینے کا اعلان کرتی ہے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کچھ دہائیاں قبل تک پولیو کا مرض عام تھا لیکن گزشتہ ایک سال سے اس ملک میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ بل گیٹس کی فلاحی تنظیم نے صرف سال 2017ءکے دوران پولیو کے خلاف جنگ کے لئے مختلف ممالک کو تین ارب ڈالر (تقریباً تین کھرب پاکستانی روپے) کی امداد دی ہے۔ بھارت میں پولیو کے خاتمے کے لئے بھی اس تنظیم نے اہم کردار ادا کیا ہے، جہاں 2011ءمیں پولیو کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…