جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کشمیری نوجوان ٹرین کے سامنے لیٹ گیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) آئے دن سوشل میڈیا پر لوگ اپنے آپ کو مشہور کرنے کیلئے عجیب و غریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں اور اپنی جان تک کی بازی لگا دیتے ہیں۔ اسی طرح کی ایک ویڈیو کشمیری نوجوان کی منظر عام پر آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے نوجوان کی اس حرکت پر شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کشمیری نوجوان ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ ہوا ہے اس نے روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور تیز رفتار ٹرین اس کے اوپر سے گزر جاتی ہے، ٹرین کے گزرنے کے بعد نوجوان صحیح سلامت پٹڑی سے اٹھتا ہے اور اپنی اس بیوقوفی پر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ نوجوان نے جو لباس پہنا ہوا تھا وہ ٹرین میں اٹک کر اس کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی مگر اس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھی یہ حرکت کرنے میں ذرا بھی عار محسوس نہیں کی۔عمر عبداللہ نے بھی نوجوان کی اس بیوقوفی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایسی حرکتوں سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…