جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کھانے کا بل ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد آنے پر طالبعلموں نے پولیس بلالی

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینس (مانیٹرنگ ڈیسک)  اٹلی کے شہر وینس میں طالبعلموں نے کھانے کا بل ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد آنے پر پولیس بلالی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق وینس کے ایک ریسٹورنٹ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب طالبعلموں کا ایک گروپ رات کا کھانا کھانے گیا مگر جب انہوں نے صرف چار سٹیک،ابلی مچھلی اور منرل واٹر کا بل دیکھا تو حیران رہ گئے کیونکہ اتنے سے کھانے کا بل 1004 پونڈ ( ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد ) بن گیا۔

اور گروپ نے ریسٹورنٹ کیخلاف شکایت کرتے ہوئے پولیس کو طلب کرلیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ وینس میں سینٹ مارک سکوائر کے اوسٹیریا دالوشا نامی واقع ہے جہاں پر جاپانی سٹوڈنٹس کا گروپ کھانا کھانے گیا۔تاہم ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ اسے نہیں یاد کہ جاپانی سٹوڈنٹس کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہو جبکہ وینس کے میئر نے وعدہ کیا کہ اس شکایت پر غور کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وینس ہی کے ایک ریسٹورنٹ میں برطانوی سیاح فیملی کو کھانا کھانے کا بل 463 پونڈ ادا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…