پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے اور حیران کن واقعے میں خاتون نے اپنی موت کے دس روز بعد بچے کو جنم دیا۔برطانوی اخبارکے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے جنوب مشرق میں واقع ایک گاؤں میٹھیسی میں پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 33 سالہ حاملہ خاتون خاتون نومفیلیسو نوماسونتو کو چند روز قبل گھر میں رہتے ہوئے سانس میں شدید تکلیف ہوئی۔ اس کو علاج فراہم کیا گیا تاہم وہ جانبر ہو سکی۔خاتون کی موت کے دسویں روز اس کے جنازے کے موقع پر آخری رسومات کی ذمّے دار
کمپنی کے ملازمین نے دیکھا کہ میت کی پنڈلیوں کے بیچ ایک نومولود بچہ موجود ہے۔جنازے کے ہال کے ذمّے دار لینڈوکوہل ماکالانا نے بتایا کہ ہم حیران رہ گئے اور بچّے کی جنس دیکھنے کا وقت بھی نہ مل سکا۔ ماکالانا کے مطابق وہ 20 برس سے اس پیشے میں ہیں مگر انہوں نے زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ کسی مردہ عورت نے بچے کو جنم دیا ہو۔خاتون اور اس کے مردہ بچّے کو ایک بڑے تابوت میں دفن کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مردہ خاتون کے رحم سے بچے کی پیدائش کی طبی وجوہات کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کے بعد جسم کے پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کے سبب بچے کو رحم سے باہر آنے میں مدد ملی۔