پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

’’کیا حکم ہے میرے آقا!‘‘ ’’وہ بوتل جس میں ہر خواہش پوری کرنیوالا جن قید ہے مل گئی‘‘ قیمت 10لاکھ روپے

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

کلکتہ(نیوز ڈیسک) چراغ کے جن کی کہانیاں تو آپ نے بچپن میں پڑھ رکھی ہونگی اور اگر آپ سے کوئی یہ کہے کہ اس کے پاس ایک ایسی بوتل ہے جس میں آپ کی ہر خواہش پوری کر دینے والا جن بند ہے اور اس بوتل کی قیمت 10لاکھ روپے ہے تو آپ حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ اور ایسا واقعہ بھارت کے شہر بگواتی میں تپاس رائے چوہدری نامی شہری کے ساتھ پیش آیا ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چند دن قبل تپاس رائے چوہدری نامی شہری کو اس کے ایک دوست نے فون کر کے بتایا کہ اسے جن والی بوتل کے بارے میں پتا چلا ہے۔ مزید معلومات لی گئیں تو پتا چلا کہ بوتل کے جن کو باہر نکال کر اس سے کوئی بھی کام لیا جا سکتا ہے اور اگر وہ اسے خریدنے میں سنجیدہ ہیں تو جا کر اسے دیکھ بھی سکتے ہیں۔اچھی طرح معلومات لینے کے بعد تپاس رائے چوہدری کچھ قریبی دوستوں کو ہمراہ لے کر خریداری کے لئے جا پہنچا۔ یہ سافٹ ڈرنک کی پرانی بوتل تھی جس کے اندر ایک روپے کا سکہ پڑا تھا۔ چار افراد اس بوتل کی حفاظت پر معمور تھے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ بوتل جن سمیت 10 لاکھ روپے میں مل سکتی ہے۔ یہ سن کر تپاس رائے کہنے لگا کہ اس کے پاس تو اتنی رقم نہیں ہے، جس پر بوتل کے محافظ بہت برہم ہوئے اور تپاس و ساتھیوں کو پکڑ کر زدوکوب کیا۔ انہوں نے تپاس کی جیب میں موجود رقم بھی چھین لی اور اسے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ اتفاق سے اس کا موبائل فون بوتل کے محافظ نکالنا بھول گئے اور یہیں سے ان کی مصیبت شروع ہو گئی ۔ تپاس چوہدری نے کمرے میں بند ہوتے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے ایک دوست کو کال کر کے سب ماجرا سنایا جس پر اس کے دوست نے پولیس کی مدد لیتے ہوئے اسے ان لوگوں سے رہائی دلوائی۔ پولیس کا کہناہے کہ بوتل کے جن کا فراڈ کرنے والوں کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…