جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

20کروڑ تک کے پہاڑے یاد، ضرب ، تقسیم یا دوسرا حساب پلک جھپکنے سے بھی پہلے،12سالہ بچے نے کمپیوٹرتک کو مات دیدی

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں 12سالہ لڑکے نے بیس کروڑ تک پہاڑے یاد کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق سہارنپور میں ایک چھوٹے سے گاؤں کے غریب خاندان میں پیدا ہونیوالا12سالہ چراغ آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے۔اسے 20، 90،1567یا 1لاکھ 29ہزار 523کا پہاڑا ہی نہیں بلکہ پورے 20کروڑ تک کے پہاڑے یاد ہیں اور وہ جوڑ، ضرب، تقسیم یا دوسرا کوئی حساب کیلکولیٹر سے بھی تیز کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔

چراغ کا کہنا تھا کہ وہ بڑا ہوکر ملک کا سب سے بڑا سائنسداں بننا چاہتا ہے اس کی خواہش ہے کہ وہ کوئی ایسا کارنامہ انجام دے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس کے گاؤں آئیں۔چراغ کے والد نے بتایا کہ انتہائی غربت کے عالم میں اسے پڑھا رہے ہیں۔ہمارا پختہ عزم ہے کہ اس کی پڑھائی کی خاطر اگر زمین یا گردے بھی فروخت کرنا پڑیں تب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اسے سائنسداں بنائیں گے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…