اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

وہ معروف شخصیات جو حافظ قرآن بھی ہیں

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ بہت سی ایسی شخصیات کو اپنے ٹی وی سکرین پر دیکھتے رہتے ہوں گے مگر آپ کو ان کی ذاتی زندگی کے بارے زیادہ معلومات کا علم نہیں ہوگا۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کونسی شخصیات نے حقیقی زندگی میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کررکھی ہے۔ قادر خان سب سے پہلے ہم اپنے قارئین کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار قادر خان کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے بارے

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے قرآن پاک حفظ کررکھا ہے ۔اداکار آج کل اپنے دو بیٹوں کے ساتھ بھارت سے باہر رہائش پذیر ہیں اور بیماری کی وجہ سے تقریباً وہ اپنی یادداشت کھو چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر اور کرکٹ میں پروفیسر کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے محمد حفیظ بھی حافظ قرآن ہیں جبکہ قومی کرکٹر کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ گزشتہ سال کرکٹ سے ریٹامنٹ لینے والے سابق جادو گر آف سپنر سعید اجمل نے بھی قرآن پاک حفظ کررکھا ہے اور ان کا تعلق بھی فیصل آباد سے ہے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار اور اپنی رومانوی فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ادکار عمران ہاشمی نے بھی قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کررکھی ہے ۔اداکار کے والد مسلمان ہیں جبکہ ان کی والدہ معروف ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بہن ہیں۔ پاکستانی ڈراموں کے مشہور اداکار اسد ملک بھی حافظ قرآن ہیں۔ پاکستان کے فلم سٹار،میزبان اور ڈرامہ پروڈیوسر سعود قاسمی جن کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے وہ بھی حافظ قرآن ہیں۔اداکار نے ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جویریہ سے شادی کررکھی ہے جبکہ ملک کے معروف نعت خواں قار ی وحید ظفر قاسمی اداکار کے چچا ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام اورولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شفقت چیمہ کے بارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ انہوں نے بھی قرآن پاک حفظ کررکھا ہے اور

اس بات کا انکشاف اداکار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ دینے والے قومی کپتان سرفراز احمد بھی حافظ قرآن ہیں جبکہ سرفرازاکثر اوقات نعت خوانی کا شوق بھی پورا کرتے رہتے ہیں اور رمضان المبارک میں تراویح بھی پڑھاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…