بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

آپ ایک ہفتے میں دو لاکھ روپے کمانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر آپ فلم اور ٹی وی کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور سیر و سیاحت کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر بنانا بھی پسند کرتے ہیں تو آپ کو ویب سائٹ ’’نیٹ فلکس‘‘ کی طرف سے پیش کی گئی شاندار نوکری حاصل کرنے کی ایک کوشش ضرور کرنی چاہیے۔ نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ایسے ملازمین درکار ہیں جو اس ویب سائٹ کے بڑے اور مقبول شوز والے یورپی مقامات کا سفر کریں اور اس دوران فنکاروں اور عام لوگوں سے ملیں اور ان مواقع کی خوبصورت تصاویر بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کریں۔ نیٹ فلکس کے معیار پر

پورا اترنے والی تصاویر بنانے والوں کو ہفتہ وار دو ہزار ڈالر (تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے)ادا کئے جائیں گے۔ اس ملازمت کے لئے اہلیت ثابت کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ آپ ٹویٹر پر نیٹ فلکس (netflix) کو فالو کریں اور اپنی بنائی ہوئی تین اچھی سی تصاویر، جو کہ انسٹاگرام پر موجود ہوں، کو ٹیگ کریں۔ یادرہے کہ اس کے لئے آپ ہیش ٹیگ grammaster استعمال کریں گے۔ نیٹ فلکس کی طرف سے ان تصاویر کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر یہ متاثرکن ثابت ہوئیں تو آپ کو شاندار ملازمت کی پیشکش کردی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…