بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مسلسل 18 گھنٹے کام کرنیوالی ڈاکٹر ،مریض کے سامنے گرکر ہلاک

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹری کا پیشہ مقدس اسلئے کہا گیا ہے کہ اس میں لوگ اپنے سے زیادہ مریضوں کا خیال کرتے ہیں مگریہ بھی اعتدال کے اندر ہوتو اچھا لگتا ہے تاہم کچھ لوگوں اور ڈاکٹروں میں کام کا جذبہ اتنا ہوتا ہے کہ وہ اپنی پروا نہیں کرتے اور مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔ جسکا نتیجہ خود انہی لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اسی حوالے سے یہاں ایک خبر عام ہوگئی ہے کہ ڈاکٹر ژوبیانگ جیانگ نامی لیڈی ڈاکٹر

ایک مقامی اسپتال میں تعینات تھی ۔ ڈیوٹی کے اوقات کے بعد اسکی جگہ کام کرنے کیلئے جس ڈاکٹر نے آنا تھا وہ کسی وجہ سے نہیں آسکا اور لیڈی ڈاکٹر اخلاقی طور پر اس بات کیلئے مجبور ہوگئی کہ متبادل کے آنے تک اپنی ڈیوٹی انجام دیتی رہے مگر یہی جذبہ اسکے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔ وہ مسلسل 18گھنٹے کام کرتی رہی نتیجہ یہ ہوا

کہ اسکے دماغ کی شریان پھٹ گئی اور وہ بے ہوش ہوکر مریض کے سامنے گر گئی اورگرتے ہی دم توڑ گئی۔ واضح ہو کہ کسی زمانے میں زیادہ کام کرنے کا ریکارڈ جاپانیوں کے پاس ہوتا تھا مگر اب چین نے جاپانیوں پر سبقت حاصل کرلی ہے اور بیشتر اسپتالوں کے ڈاکٹر مقررہ اوقات سے کہیں زیادہ کام کرتے ہیں اور اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…