ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت نقل و حمل نے واضح کیا ہے کہ 2017ءکے دوران سعودی عرب میں ٹریفک کے حوالے سے 5سڑکیں انتہائی مصروف پائی گئیں۔ مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ روڈ سب سے زیادہ
مصروف دیکھا گیا۔ یہاں ایک لاکھ82ہزار 965چھوٹی گاڑیاں ، 16728بھاری گاڑیاں ریکارڈ کی گئیں۔ جدہ مکہ شاہراہ کا نمبر دوسرا رہا جبکہ الظہران الجبیل روڈ تیسرا مصروف ترین روڈ مانا گیا۔ بقیق المینا روڈ ٹریفک اژدحام کے حوالے سے چوتھے نمبر پر رہا۔ پانچواں مصروف ترین روڈ دمام ریاض روڈ کوتسلیم کیا گیا۔