ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بنکاک میں فراڈ کے ملزم کو 13ہزار سال قید کی سزا کا حکم

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ میں عدالت نے فراڈ کے ایک مجرم کو 13275 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ 34 سالہ پوڈٹ کیتیتھراڈلوک نے ایک پونزائی سکیم چلانے کا اعتراف کیا جہاں اس نے اپنے سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ منافع دینے کے وعدے کیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کیتیتھراڈلوک کی اس سکیم کا نشانہ 40000 لوگ بنے اور انھوں نے اس کی کمپنیوں میں تقریباً 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ عدالت کے مطابق

کیتیتھراڈلوک نے غیر قانونی قرضے دیے اور فراڈ کے جرم کے 2653 مرتبہ مرتکب ہوئے۔مجرم کے اعترافی بیان کے پیشِ نظر عدالت نے اس کی سزا نصف کر کے 6637 سال اور چھ ماہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ کیتیتھراڈلوک صرف بیس سال قید گزاریں کیونکہ جن دو اقسام کے فراز کے وہ مرتکب ہوئے ہیں تھائی قوانین کے مطابق ان میں مجرم کو دس سال قید کی حد مقرر ہے۔وکیلِ استغاثہ نے عدالت کو بتایاکہ کیتیتھراڈلوک سیمنار منعقد کرتا تھا جہاں وہ لوگوں یہ کہہ کر اپنی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا تھا کہ یہ کمپنیاں پراپرٹی ڈویلپمنٹءبرآمدات، اور استعمال شدہ گازیوں کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ مقامی اخبار بنکاک پوسٹ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ شرح کے منافعوں کا لالچ دیا جاتا تھا اور نئے سرمایہ کار لانے کے لیے معاوضہ بھی دیا جاتا تھا۔کسی بھی پرامڈ سکیم یا پوزائی سکیم کی طرح نئے سرمایہ کاروں کے پیسوں سے پرانے سرمایہ کاروں کو منافع دیا جاتا تھا۔ یاد رہے کہ پوڈٹ کیتیتھراڈلوک اگست سے بنکاک جیل میں زیرِ حراست ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔عدالت نے ان کی دونوں کمپنیوں کو دو کروڑ ڈالر جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاہو عدالت نے پوڈٹ کیتیتھراڈلوک اور ان کی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ شناخت شدہ 2653 متاثرین کو ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی رقم 5 تا 7 فیصد سالانہ سود سمیت واپس کی جائے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…