جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

60سال پرانے دوست آپس میں بھائی نکلے جب یہ راز کھلا تو انکی کیا کیفیت تھی،جانئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں 60 سال تک دوست رہنے والے دو افراد آپس میں سوتیلے بھائی نکلے۔ایلن رابنس اور والٹر مک فرلین دونوں ہی امریکی جزیرے ہوائی میں 15 مہینے کے وقفے سے پیدا ہوئے۔ ان دونوں کی ملاقات چھٹی جماعت میں ہوئی جو پوری زندگی کی دوستی میں تبدیل ہوگئی، ان دونوں کے درمیان محبت اور اتفاق عروج پر رہا۔ رابنسن اور مک فرلین دونوں ہی اپنے والد سے ناواقف تھے

اور یہ دونوں انفرادی طور پر اپنے والد کی کھوج میں مصروف تھے۔کئی برس تک مک فرلین اپنے والد کی تلاش میں ناکام رہا تو اس نے بیٹی کی مدد سے ڈی این اے میچ کرنے یعنی یکسانیت تلاش کرنے والی ایک ویب سائٹ سے رابطہ کیا۔جب اس کا ڈی این اے مکمل ہوا اور ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا بیس سے میچنگ کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کا ڈی این اے کسی روبی 737 سے بہت ملتا تھا جو ویب سائٹ پر اس شخص کا یوزرنیم تھا۔ مک فرلین کی

بیٹی نے مزید بتایا کہ یہ تو ان کے والد کا قریبی دوست رابنس ہے جس نے ویب سائٹ پر روبی کے نام سے اپنا ڈی این اے رکھا ہوا ہے۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ ان دونوں کی ماں ایک ہی ہے اور وہ آپس میں بھائی ہیں۔ اس موقع پر مک فرلین نے کہا کہ وہ یہ سب جان کر سکتے میں آگیا اور اب دونوں ریٹائرمنٹ کے بعد ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور اس سال کرسمس کو ان دونوں نے اپنی زندگی کی بہترین کرسمس قرار دی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…