جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

تھائی لینڈ میں فراڈ کے مجرم کو 13275 سال قید کی سزا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک عدالت نے فراڈ کے ایک مجرم کو 13275 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 34 سالہ پوڈٹ کیتیتھرا ڈلوک نے ایک پونزائی سکیم چلانے کا اعتراف کیا جہاں اس نے اپنے سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ منافع دینے کے وعدے کیے تھے۔کیتیتھرا ڈلوک کی اس سکیم کا نشانہ 40000 لوگ بنے اور انھوں نے اس کی کمپنیوں میں تقریباً 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔عدالت کے مطابق کیتیتھرا ڈلوک نے غیر

قانونی قرضے دیے اور فراڈ کے جرم کے 2653 مرتبہ مرتکب ہوئے۔ مجرم کے اعترافی بیان کے پیشِ نظر عدالت نے اس کی سزا نصف کر کے 6637 سال اور چھ ماہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ کیتیتھرا ڈلوک صرف بیس سال قید گزاریں کیونکہ جن دو اقسام کے فراڈ کے وہ مرتکب ہوئے ہیں تھائی قوانین کے مطابق ان میں مجرم کو دس سال قید کی حد مقرر ہے۔وکیلِ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ کیتیتھرا ڈلوک سیمنار منعقد کرتا تھا جہاں وہ لوگوں کو یہ کہہ کر اپنی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا تھا کہ یہ کمپنیاں پراپرٹی ڈویلپمنٹ، برآمدات اور استعمال شدہ گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک ہیں۔مقامی اخبار بنکاک پوسٹ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ شرح کے منافعوں کا لالچ دیا جاتا تھا اور نئے سرمایہ کار لانے کے لیے معاوضہ بھی دیا جاتا تھا۔کسی بھی پرامڈ سکیم یا پوزائی سکیم کی طرح نئے سرمایہ کاروں کے پیسوں سے پرانے سرمایہ کاروں کو منافع دیا جاتا تھا۔یاد رہے کہ پوڈٹ کیتیتھرا ڈلوک اگست سے بنکاک جیل میں زیرِ حراست ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔عدالت نے ان کی دونوں کمپنیوں کو دو کروڑ ڈالر جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے پوڈٹ کیتیتھراڈلوک اور ان کی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ شناخت شدہ 2653 متاثرین کو ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی رقم 57 فیصد سالانہ سود سمیت واپس کی جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…