ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 400 مکانات پر مشتمل تاریخی مقام دریافت

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ صحت و قومی آ ثار نے باحہ کے نواحی علاقے عشم میں 400 مکانات پر محیط تاریخی قریہ دریافت کیا ہے جو قبل از اسلام وہاں آباد تھا۔ماہرین کے مطابق یہ علاقہ باحہ سے 140 کلومیٹر مغرب میں تہامہ سیکٹر میں واقع ہے۔عشم کا علاقہ کانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ اسلامی تاریخ کے آغاز میں یہاں کانکن بستیاں بسائے ہوئے تھے۔

یہ قدیم حج شاہراہ پر حجاج کی ایک منزل بھی ہوا کرتا تھا۔ حج شاہراہ یمن کی جانب سے جنوبی جزیرے کو مکہ مکرمہ سے جوڑے ہوئے تھی۔ اس کا رقبہ 600×1500 میٹر ہے۔ یہاں کھدائی کا آغاز 1402 ھ میں کیا گیا تھا اور یہاں سے مٹی، آٹا پیسنے والی چکی اور شیشے کے برتن بھی دریافت کئے گئے تھے۔یہاں کئی ایسی دیواریں بھی ملی ہیں جن کا عرض 45 سنٹی میٹر سے 70 سنٹی میٹر تک ہے۔ دریافت ہونے والی اشیا اور شواہد سے لگتا ہے کہ یہاں کافی پہلے سے لوگ آباد تھے اور طویل عرصہ تک آباد رہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…