منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں مورتیوں کو سردی سے بچانے کیلئے مندروں میں ہیٹر نصب

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت مورتیوں کو سردی سے بچانے کیلئے مندر میں ہیٹر نصب کر دیئے گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سردی کی شدت کچھ اتنی ہے کہ وہاں مندر میں رکھی مورتیوں کو بھی سردی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ریاست اتر پردیش کے تاریخی و مذہبی حوالے سے اہم ترین شہر ایودھیا کے ایک مندر میں مورتیوں کو سردی کے اثرات سے بچانے کے لیے ہیٹر نصب کیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایودھیا میں واقع جانکی گھاٹ باڈا ستھن نامی مندر میں ہیٹر نصب کیے گئے۔مندر کے پوجاری مہانت جنمے جے شرن نے اس بات کی تصدیق کی کہ مورتیوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے ہیٹر نصب کیے گئے۔اے این آئی کے مطابق نصب کیے گئے ہیٹر گرم پانی کا انتظام بھی کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے

نے پادری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیٹرز کو بھگوان کی مورتیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نصب کیا گیا۔خیال رہے کہ جس شہر کے مندر میں ہیٹر نصب کیا گیا، اس شہر کو بھگوان کا جنم بھومی شہر بھی کہا جاتا ہے۔ایودھیا کا شمار ہندوستان کے قدیم ترین، تاریخی و مذہبی شہروں میں ہوتا ہے، اسے مندروں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…