جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

’’ساری دنیا گھومی پرجو چیز پاکستان میں ملی وہ کہیں نہیں‘‘ پاکستان کی سیر کیلئے آئی امریکی دوشیزہ پاکستانیوں کی کس چیز پر مر مٹی،ایسا بیان دے ڈالا کہ آپ بھی جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی 27 سالہ  لڑکی کیسی ڈی پیپول دنیا کی وہ  پہلی خاتون ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر ملک کی سیر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ کیسی  ڈی پیپول  نے یہ ریکارڈ رواں سال فروری 2017ءمیں اس وقت بنایا جب وہ 27 سال کی  تھی ۔انہوں نے 196 ممالک کی سیر محض 18 مہینے اور 26 دن میں مکمل کی اس طرح وہ پوری دنیا کی سیر کرنے والی  پہلی خاتون بن گئیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیسی نے اس

سفر کے دوران 255 بار فضائی سفر کیا، 50 سے زائد ممالک میں اپنے نام کا درخت لگایا اور ہر ملک میں اوسطاً تین دن گزارے۔ انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد پہلی بار دنیا بھر کے ممالک میں سے ان چند ممالک کے نام بتائے ہیں جو انہیں سب سے زیادہ پسند آئے اور آپ کو یہ جان کر بے حد خوشی ہوگی کہ انہوں نے اس فہرست میں  پاکستان کا نام  بھی شامل کیا۔ کیسی نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران  بتایا کہ منگولیا انہیں بلند پہاڑوں اور فطری حسن سے مالا مال وادیوں کی وجہ سے بہت پسند آیا، بھوٹان کے تاریخی مذہبی مقامات پسند آئے، مالدیپ کے نیلے سمندروں نے انہیں متاثر کیا،جب پاکستان کا ذکر آیا تو کہنے لگیں کہ اس ملک میں ہر کسی کو ضرور جانا چاہیے کیونکہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں آپ ایشیاءکے حقیقی کلچر کا سچا اور کھرا تجربہ کرسکتے ہیں،کیسی نے اپنے انٹرویو کے دوران پاکستان کے کھانوں کی بھرپور تعریف کی اورکہا کہ پاکستان کے کھانوں کا  تو پوری دنیا میں جواب نہیں۔ کیسی نے انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں پاکستان کے ویزے کے حصول کے لئے 4 ماہ کا انتظار کرنا پڑا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ ایک دن پاکستان کا ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ،کیسی نے پورے دنیا کے لوگوں ،خصوصاً انہیں جو سیر و سیاحت کو شوق رکھتے ہیں انہیں پاکستان ضرور جانے کا مشورہ دیا۔یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ،صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ کیسی کے آمد اور بعد ازاں اپنا تجربہ شیئر کرنے پر یقیناً پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں جائیگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…