اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں ایک سولہ منزلہ عمارت نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیرت میں ڈال رکھا ہے، تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں 16 منزلہ عمارت سعودی شہریوں کے لیے بھی ایک سوال ہے، مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقے میں 200 میٹر طویل اور 8 میٹر چوڑے پلاٹ پر یہ عمارت عجیب و غریب شکل میں نظر آ رہی ہے، سب اس عمارت کو دیکھ کر
حیران و پریشان ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی حکومت نے غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، یہ عمارت سرکلر روڈ 3 پر ضبط کیے جانے والے پلاٹس اور عمارتوں کو مسمار کرنے کے باعث اچانک اس صورت میں سامنے آئی ہے، اس کے اردگرد عمارتوں کو گرا دیا گیا ہے اور اس عمارت کے متعلق تعمیراتی قواعد و ضوابط کی وجہ سے غور کیا جا رہا ہے۔