اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے پاسپورٹ کا رنگ کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟ دلچسپ رپورٹ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ نے کبھی اپنے پاسپورٹ کے رنگ پر غور کیا اور سوچا کہ اسے یہ کلر کیوں دیا گیا ہے؟پاسپورٹ کے چار مخصوص رنگوں کے پیچے ایک وجہ ہے، لیکن کچھ ممالک الگ رنگوں کا استعمال بھی کرتے ہیں۔پاسپورٹ کے رنگ کیلئے ملکوں پر کوئی

خاص پابندیاں نہیں ہیں، کوئی بھی اپنی مرضی کا رنگ استعمال کرسکتا ہے۔ تاہم اکثر ممالک پاسپورٹ کے رنگ کیلئے ایسے رنگ کا چناؤ کرتے ہیں جو ان کی ثقافت کو ظاہر کریں۔زیادہ تر اسلامی ممالک ہرے رنگ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریکن اسٹیٹ (ایکوا) کے ممالکہرے رنگ کے مختلف شیڈز کا استعمال کرتے ہیں۔یورپی یونین کے ممبر ممالک کے پاسپورٹ میں برگنڈی رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ امریکا 20 ویں صدی میں کئی رنگ بدل چکا ہے، لیکن اب نیلا رنگ اس کے جھنڈے کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔یونائیٹڈ نیشن کے ممبران کو پیسیفک بلیو پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے جس کا رنگ ان کے پیس فورس کے ہیلمٹ جیسا ہوتا ہے، جبکہ انٹرپول اپنے لوگوں کو کالے سفری دستاویزات فراہم کرتی ہے۔لیکن ان سب میں جو ایک بات مشترک ہے وہ یہ کہ یہ سب گہرے رنگوں کا استعمال کرتے ہیں۔پاسپورٹ پرنٹنگ فرم سے تعلق رکھنے والے بل والڈرن نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گہرا رنگ دھول مٹی کو چھپاتا ہے، جبکہ یہ بیس کلر کے ساتھ اچھا کنٹراسٹ فراہم کرتا ہے اور زیادہ آفیشل دکھتا ہے۔اگر آپ سویڈش باشندے ہیں تو پاسپورٹ کھونے کی صورت میں آپ کو گلابی رنگ کا ایمرجنسی پاسپورٹ بھی دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…