آئس لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) کراہ ارض پر ایک ایسا حیرت انگیز ملک بھی موجود ہے جہاں مچھر یا دیگر کیڑوں کی نسل موجود نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی بالکل نہیں یہی وجہ ہے کہ وہاں کیٹروں اور مچھروں کی افزائش نا ممکن ہے، سائنس دانوں کے مطابق آئس لینڈ کے درجہ حرارت اور پرفضاء ماحول کی وجہ سے یہاں مچھر یا کسی بھی کیڑے کی افزائش ناممکن ہے کیونکہ مچھر کو زندہ رہنے کے لیے مخصوص ماحول اور
درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’منفی درجہ حرارت اور شدید سرد موسم کے باعث انٹارکٹیکا میں بھی مچھر موجود نہیں ہے کیونکہ وہاں کے ماحول میں اس کی موجودگی ناممکن ہے‘۔سائنسی ماہرین کے مطابق آئس لینڈ میں مچھر یا دیگر کیٹرے تین وجوہات کی وجہ سے موجود نہیں ہیں، جن میں سے سب سے اہم وجہ یہ کہ ماحول میں موجود کیمیکل ، پانی اور درجہ حرارت ہے۔یاد رہے مچھر کے کاٹنے سے انسان بیماریوں میں مبتلاء ہوجاتا ہے جن میں ملیریا، ڈینگی وغیرہ شامل ہیں۔