جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

انوکھے پل نے دنیا کو حیران کردیا،یہ کس ملک میں ہے اور اس کی ایسی کیا خصوصیات ہیں جو کہیں بھی نہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک )انوکھے پل نے دنیا کو حیران کردیا،یہ کس ملک میں ہے اور اس کی ایسی کیا خصوصیات ہیں جو کہیں بھی نہیں؟حیرت انگیزانکشافات، چین نے تعمیرات کے شعبے میں نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور اب چین کے پل کے منصوبے نے تو دنیا بھر کو حیران کردیاہے یہ دنیا کا سب سے پیچیدہ فلائی اوور منصوبہ ہے جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین حیران کر کے رکھ دیا ۔

جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ چنگ کے ضلع Nan’an کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے جس میں موجود سڑکوں کے لیے پانچ لیئرز اور 20 ریمپس تیار کیے گئے ہیں۔اس فلائی اوور کے ذریعے گاڑیاں 8 مختلف سمتوں کی جانب جاسکتے ہیں اور یہ 16 ہزار میٹر طویل ہے۔سوال یہ ہے کہ آخر اس پیچیدہ پل سے ڈرائیورز اپنی منزل کا تعین کیسے کریں گے یا راستے سے بھٹک جائیں گے۔مگر چینی حکام نے ہر ایک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس فلائی اوور کی کامیابی سے آزمائش کی جاچکی ہے جبکہ ٹریفک کی رہنمائی کے لیے اشارے بھی لگائے جائیں گے۔حکام کے مطابق اگ کوئی ڈرائیور غلط سمت پر چڑھ بھی جائے تو بھی ایک کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر اس کے پاس درست سمت پر جانے کا راستہ ہوگا۔اس بڑے منصوبے کا آغاز 2009 میں ہوا اور اس کی تکمیل لگ بھگ 8 سال میں ہوئی۔اور اس پر ٹریفک چلنے کا آغاز اگلے سال سے ہورہا ہے مگر اس کی تصاویر نے لوگوں کا اشتیاق ابھی سے بڑھا دیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…