بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

’’وہ پرندہ جو ڈائنو سار کا شکار کرکے انہیں کھا جایا کرتا تھا‘‘

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے رومانیہ کے علاقے ٹرانسلوینیا میں آج سے 7 کروڑ سال پہلے پائے جانے والے ایک دیوقامت پرندے کی ہڈیوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ شاید یہ سب سے خطرناک پرندہ بھی تھا جو زمین پر بسنے والے چھوٹے ڈائنوساروں کا شکار کرکے کھایا کرتا تھا۔اس معدوم پرندے کو ’’ہیٹزیگوپٹیرکس‘‘ (Hatzegopteryx) کہا جاتا ہے جس کے پروں کا پھیلاؤ 10 سے 12 میٹر تک تھا

یعنی دورانِ پرواز یہ کسی چھوٹے ہوائی جہاز کی طرح دکھائی دیتا ہوگا۔ اس کا تعلق معدوم پرندوں کے خاندان ’’اژڈارکڈ‘‘ (Azhdarchid) سے تھا۔ اس خاندان کے تمام دیوقامت پرندوں کے منہ میں دانت نہیں ہوتے تھے لیکن وہ شکار کرنے کے لیے اپنی لمبی اور نوکیلی چونچ کا استعمال کرتے تھے۔ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اژڈارکڈ خاندان کے دوسرے پرندوں کے مقابلے میں ہیٹزیگوپٹیرکس کی گردن کی ہڈی 3 گنا زیادہ چوڑی اور انتہائی مضبوط تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اپنے زمانے کا سب سے خطرناک شکاری پرندہ بھی تھا۔ علاوہ ازیں اس کی گردن بھی اپنے خاندان کے دوسرے پرندوں کے مقابلے میں چھوٹی لیکن زیادہ موٹائی والی تھی۔دوسری جانب زمین کی سب سے بڑی مخلوق کی باقیات مل گئیں۔چین کے شہر فوشان میں’کنسٹرکشن سائٹ ‘سے 7 کروڑ سال پرانے ڈائناسارز کے انڈے دریافت کرلیے گئے۔فوشان میں ڈائناسار کے انڈے سرخ چٹانی پتھر کی کھودائی کے دوران دریافت کیے گئے . 13 سے 14 سینٹی میٹر بڑے یہ انڈے 8 میٹر گہرائی سے نکالے گئے.phytophagous ڈائناسار کے ان انڈوں پر مزید تحقیق کی جا رہی ہے.آج سے کروڑوں اور لاکھوں سال قبل اس دنیا پر جانوروں کی حکمرانی تھی اور ڈائنو سار جیسے دیو ہیکل جانور جنگلوں اور میدانوں پر اپنا رعب جما کر رکھتے تھے لیکن پھر یہ نسل ایسی ختم ہوئی کہ ان کا نام و

نشاں نہ رہا جبکہ سائنس دان اس کی وجہ جاننے کے لیے کوشاں ہیں اور اب ایک نئی تحقیق میں ان کا دعوی ہے کہ اس جیسے بڑے جانوروں کی ابتدائی نسل آسمان سے گرنے والے بڑے شہاب ثاقب کی وجہ سے ختم ہوگئی تھی۔یونیورسٹی آف ٹیکساس، نیشنل یونیورسٹی آف میکسیکو اور انٹرنیشنل اوشین دسکوری پروگرام پر مشتمل ٹیم کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چیکسلب کے جنگل میں پڑا انتہائی بڑا قدیم گڑھا 6 کروڑ 60 سال

قبل بہت بڑے شہاب ثاقب کے گرنے سے پڑا تھا اور اس وقت اس خطے پر موجود ڈائنوسار اور اسی جیسی بڑی مخلوق اس شہاب ثاقب کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی اسلیے اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ اس گڑھے کی کھدائی کے بعد اس بات کے راز سے بھی پردہ اٹھایا جا سکے گا کہ اس خوفناک تباہی کے بعد یہاں دوبارہ زندگی کیسے لوٹ آئی۔ٹیم کے ممبر پروفیسر سین گلک کا کہنا ہے کہ آپ کہ سکتے ہیں کہ اس تباہی کے بعد

یہاں زندگی صفر ہوگئی تھی لیکن اس کےبعد اس خطے پر ایک بار زندگی لوٹ آئی لیکن کیسے ؟ اس کا پتہ اس گڑھے کی گہرائی میں پڑے شواہد کو آشکار کرکے لگایا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی کھدائی سے پتہ چلتا ہے کہ شہاب ثاقب نے 6 میل تک تباہی مچائی جس سے خلیچ میکسیکو کی زمین 48 ہزار کیوبک میل تک اجڑ گئی۔ شہاب ثاقب کے گرنے سے زلزلہ بھی آیا جس سے سمندر نے سونامی کی خوفناک شکل اختیار کرلی

اور سیکڑوں فٹ ملبہ خلیج میں گر گیا جس نے یوکاٹان اور کیریبین بیسن تک کے علاقوں کو چٹانوں، ریت، بجری اور دیگر اشیا سے بھر دیا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس شہاب ثاقب کے گرنے کا اثرہیرو شیما پر گرانے جانے والے نیوکلیر بم سے بھی ایک ارب گنا زیادہ تھاجس نے پوری زمین کو گرد اور مٹی کی چادر میں لپیٹ دیا جس سے زمین پر گھومنے والے بڑے جانور جیسے ڈائنوسار کی نسل ختم ہوگئی جبکہ اس نے زمین کی ساخت اوراس کے ماحول پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…