پیرس(این این آئی)جنوبی فرانس میں ایک بڑی کاروباری شخصیت نے اپنا معاشقہ اہلیہ پر افشا ہونے کے بعد مشہور ٹیکسی سروس ’اْوبر‘ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص کا الزام ہے کہ اْنھوں نے صرف ایک مرتبہ اپنی محبوبہ سے ملنے کے لیے اپنی اہلیہ کے فون سے اْوبر کار کا آرڈر دیا تھا اور اس کے بعد اہلیہ کے فون سے اْوبر کی ایپ سے سائن آف کر دیا تھا،
لیکن اس کے باوجود کمپنی ان کے ہر سفر کی تفصیل ان کے اہلیہ کو بھجواتی رہی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انھوں نے جو بھی سفر کیے ان کی تفصیلات ان کی اہلیہ کے پاس آتی رہیں جس نے ان کی اہلیہ کے شک کو تقویت دی کہ ان کے شوہر کا کسی سے معاشقہ چل رہا ہے۔اس واقعے کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی تھی اور کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ کاروباری شخصیت نے اْوبر کے خلاف چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔شوہر کے وکیل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل اصل میں اْوبر کی ایپ کے ایک اندر ایک ’بگ‘ کی وجہ سے متاثر ہوئے ،میرے مؤکل کی ذاتی زندگی میں جو مسائل پیدا ہوئے ہیں اس کی وجہ یہ بگ ہے۔تاہم وکیل نے ایک معروف فرانسیسی روزنامے میں شائع ہونے والی اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے موکل نے چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی خواہش ہے کہ ان کا نام سامنے نہ آئے اور وہ اس سارے معاملے میں پردہ داری رکھنا رکھنا چاہتے ہیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے موکل نے چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی خواہش ہے کہ ان کا نام سامنے نہ آئے اور وہ اس سارے معاملے میں پردہ داری رکھنا رکھنا چاہتے ہیں۔