ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہم جنس پرستی کے بعد یورپ میں ایک اور شرمناک رجحان پروان چڑھنے لگا،کس قسم کی شادیاں ہورہی ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مغرب میں جیون ساتھی کےلئے پہلے ہم جنس پرستی کارجحان پیداہوااوراس کے حق میں امریکہ ،برطانیہ اور کئی بڑے بڑے یورپی ممالک ممالک میں مظاہرے بھی کئے گئے اورہم جنسی پرستوں کوشادی کی اجازت بھی دے دی گئی ،اب امریکہ اوریورپی ممالک میں ایک شادی کرنے کاایک نیارجحان پیداہوگیاہے کہ لوگوں نے اب ہم جنس پرستی کے بجائے اپنے ہی ساتھ شادیاں کرناشروع کردی ہیں ۔

اس کی بڑی وجہ ان ممالک کے شہریوں کااپنے جیون ساتھی پرعدم اعتماد کااظہارہے اوراپنے ہی ساتھ شادی کرنے کاطریقہ عام ہورہاہے جبکہ اس طریقے کو’’سولوگیمی ‘‘کانام دیاگیاہے ۔ امریکی ریاست نیویارک کی رہائشی ایریکا انڈریسن نے اپنے ساتھ ہی شادی رچالی ۔اس کاکہناہے کہ میں کسی جیون ساتھی کی قائل نہیں بلکہ میں ایسی زندگی چاہتی ہوں جومیں انجوائے کرسکوں کیونکہ اس طرح شادی کرنے سے میں کسی بھی پابندبھی نہیں رہوں گی اورنہ کوئی مجھے دکھ دے سکے گا۔ ایریکا انڈریسن کی شادی بھی ر وایتی شادیوں کی طرح طے پائی لیکن اس کی شادی میں دولہانہیں تھااور ایریکا انڈریسن نےاس موقع پربروکلین بریج پراپنے ساتھیوں کے ہمراہ شادی کی تصویریں بھی بنوائیں ۔واضح رہے کہ اپنے آپ سے شادی یعنی سولوگمی کاآئیڈیاایک امریکی ٹی وی سیکس اینڈسٹی نے متعارف کرایاتھااوراب یہ طریقہ مغربی دنیامیں مزید پھیل رہاہے اوراب ایسے ادارے اوردیگرویب سائیٹس بھی ایسی شادیوں کے انعقاد کےلئے میدان میں آگئے ہیں جن کے ذریعے لوگ اپنے ساتھ آپ شادی کررہے ہیں اوریہ ادارے ان شادیوں کااہتمام کررہے ہیں ۔امریکہ ،برطانیہ اوردیگریورپی ممالک میں کئی لوگ ایسی شادیاں کرچکے ہیں اوریہ شادیاں روزبروزعام ہورہی ہیں ،ایسی شادیاں کرنے والوں کاکہناہے کہ دوسری شادیوں کی طرح ہماری بھی یہ شادی ہوتی ہے اورہم اس موقع پرخوش ہوتے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…