جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

اپنی پیشگوئیوں سے تہلکہ برپا کرنے والی بابا وانگا کی عرب دنیا کے بارے میں ایک اور خوفناک پیشگوئی منظر عام پر آگئی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بابا وانگا نامی نابینا خاتون نے اپنی زندگی میں آئندہ کئی ہزار سال کے حالات پر مبنی متعدد پیش گوئیاں کیں جن میں سے نائن الیون کے سانحے، شدت پسند تنظیم داعش کے عروج اور باکسنگ ڈے پر سونامی آنے سمیت کئی درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب دنیا کے انجام کے متعلق ان کی پیش گوئی منظرعام پر آ گئی ہے جس نے پوری دنیا کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ خطرناک کیمیائی

ہتھیار استعمال کیے جائیں گے اور پھر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔ ان کی یہ پیش گوئی شام میں بشارالاسد کی افواج کی طرف سے کیے گئے کیمیائی حملے سے بالکل مماثل ہے جس میں 90کے لگ بھگ لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔ بابا وانگا کی اس پیش گوئی میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کا 45واں صدر ایک ایسے بحران کا باعث بنے گا جس سے امریکہ کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بہت سے لوگوں کو اس صدر سے امید ہو گی کہ وہ دنیا میں جاری دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا لیکن ہو گا اس کے بالکل الٹ۔ تب شمالی اور جنوبی ریاستوں میں تصادم ہو گا۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ شمالی اور جنوبی ریاستوں سے بابا وانگا کی مراد شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ہیں۔بابا وانگا نے مزید پیش گوئی کی تھی کہ تیسری عالمی جنگ سے قبل 4ممالک کے سربراہوں کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کے نتیجے میں عالمی جنگ شروع ہو گی، اور ہم جانتے ہیں کہ اس وقت امریکہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کو ٹھکانے لگانے کی پوری منصوبہ بندی کر چکا ہے۔بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے مطابق ان تمام واقعات کا آغاز عرب بہار سے ہو گا۔ اس کے بعد داعش کا ظہور، شام میں کیمیائی حملے، امریکہ کی زبوں حالی، یورپ پر شدت پسندوں کے حملے، شمالی کوریا کے ساتھ تصادم اور دیگر واقعات تیسری عالمی جنگ کو جنم دیں گے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…