پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پہاڑ میں موجودپراسرار غار میں کھدائی، ایسی چیز دریافت ہوگئی کہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا، حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے تاریخی مقامات دنیابھرمیں مشہورہیں اوران کودیکھنے کےلئے دنیابھرسے سیاح یہاں آتے ہیں ،جبکہ ترکی کے صوبہ کیسری تاریخی مقامات کی وجہ سے دنیابھرمیں مشہورہے کیونکہ اس شہرمیں تاریخی مقامات کے ساتھ ساتھ ان کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں لیکن اب اس شہرمیں ماہرین آثارقدیمہ نے ایک زیرزمین شہردریافت کیاہے جس پرخود ماہرین آثارقدیمہ بھی حیران رہ گئے ہیں ۔

ترک میڈیاکے مطابق صوبہ کیسری میں اب ایک زیرزمین قدیم شہر دریافت ہوا جس میں 25چیمبرز موجود ہیں۔ ایک غار نما راستہ اس شہر میں جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر چرواہوں اور دیگر مقامی لوگوں نے یہ غار دیکھی اور مقامی انتظامیہ کو اس کواس کے بارے میں آگاہ کیاتوانتظامیہ نے اس جگہ کی تحقیقات کےلئے ماہرین آثارقدیمہ کی خدمات حاصل کرلی اورشہریوں کی نشاندہی پراس غارکی کھدائی شروع کردی گئی تویہ حیران کن انکشاف ہواکہ یہاں توایک قدیم ترین شہرآبادرہاہے اوراس شہرمیں 25چیمبرزاوران کی لمبائی تقریبا80میٹربتائی جارہی ہے ۔صوبہ کیسری کے ایک اعلی عہدیدارنے اس قدیم شہرکی د ریافت کے عبد اعلان کیاہے کہ بہت جلد اس غارنماشہرکوسیاحوں کےلئے کھول دیاجائےگاتاہم اس سے قبل یہاں پرسیاحوں کومکمل معلومات فراہم کرنے کےلئے کائونٹرزقائم کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ اس قدیم شہرکی دریافت سے قبل اسی پہاڑپرایک قدیم چرچ بھی دریافت ہواتھا۔انہوں نے کہاکہ ترکی کی سیاحتی تاریخ میں اس شہرکی دریافت ایک بہت بڑی پیش رفت ہے اوراس سے سیاحوں کی تعداد میںمزیداضافہ ہوگا۔۔واضح رہے کہ ترکی کی معیشت میں سیاحت کاشعبہ بہت اہمیت کاحامل ہے کیونکہ ترکی کے سیاحتی مقامات کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ تاریخی نوعیت سے اپنی مثال آپ اورانوکھے ہوتے ہیں اورترکی کواس شعبہ سے کثیرزرمبادلہ بھی حاصل ہورہاہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…