لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیامیں کئی افراد ہم شکل بھی ہوتے ہیں اسی طرح کئی اداکاربھی ہم شکل ہیں اوریہ توایک عام سی بات ہے لیکن کسی شخص سے مشابہت رکھنے والے افراد کی موجودگی کئی صدیاں پہلے ہوتویہ ایک حیرت انگیزبات ہوگی اورکئی افراد اس کے بارے میں جان کرضرورتہہ تک جانے کی کوشش بھی کرتے ہیں کہ آیاکہ موجود ہ دورکے شخص کی مشابہت رکھنے والی کوئی چیزچاہے وہ کسی شخص کامجسمہ ہو
یاکوئی قدیم ترین کتاب ہویاکوئی ایسی یادگارجوپہلے کسی کے علم میں نہ ہو۔یوٹیوب پرایک ایسی ہی ویڈیووائرل ہوئی ہے جس میں امریکہ کے انجہانی پاپ سنگرمائیکل جیکسن کاایک مجسمہ دکھایاگیاہے اوریوٹیوب پراپ لوڈکرنے والے صارف نے اس کے بارے میں دعوی کیاہے کہ موجودہ وقت کے کئی فنکاراوراداکار صدیوں پہلےبھی موجود تھے جس کی وجہ سے شکاگو کے فیلڈ میوزیم میں نصب ایک قدیم مصری مجسمے کی شکل مائیکل جیکسن سے مماثلت رکھتی ہے یعنی ا س صارف کاکہناہے کہ قدیم مصرمیں مائیکل جیکسن کی طرح کوئی مشہورشخصیت موجودرہی جس کامجسمہ تراشاگیااوراب بھی میوزیم میں موجود ہے ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ مائیکل جیکسن اوراس مجسمے میں مماثلت پائی جاتی ہے جس پرسوشل میڈیاکے صارفین بھی حیران ہیں ۔یوٹیوب پراپ لوڈکرنے والے صارف نے اس کے بارے میں دعوی کیاہے کہ موجودہ وقت کے کئی فنکاراوراداکار صدیوں پہلےبھی موجود تھے جس کی وجہ سے شکاگو کے فیلڈ میوزیم میں نصب ایک قدیم مصری مجسمے کی شکل مائیکل جیکسن سے مماثلت رکھتی ہے یعنی ا س صارف کاکہناہے کہ قدیم مصرمیں مائیکل جیکسن کی طرح کوئی مشہورشخصیت موجودرہی جس کامجسمہ تراشاگیااوراب بھی میوزیم میں موجود ہے ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ مائیکل جیکسن اوراس مجسمے میں مماثلت پائی جاتی ہے ۔