پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ڈائنو سار جیسے دیو ہیکل جانور زمین سے کیسے ختم ہو ئے؟ لاکھوں سال بعد سائنسدانوں نے اصل وجہ دریافت کر لی

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سائنسی تحقیق کے مطابق زمین سے ڈائنو سار کے خاتمے کا سبب ایک شہاب ثاقب بنا تھا جو زمین سے ٹکرایا تو اس کی زد میں آکر ڈائنو سار کی نسل ہی ختم ہو گئی۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ جو شہاب ثاقب ڈائنوسارس کے خاتمے کا باعث بنا ۔وہ 10سے 15 کلومیٹر چوڑاتھا اور خلیج میکسیکو میں چھ کروڑ 60 لاکھ سال قبل ٹکرایا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اگر 140 میٹر چوڑا شہاب ثاقب ہی اگر زمین سے ٹکرائے تو اس سے اتنی تباہی پھیلے گی جتنی کسی بڑے زلزلے سے پھیلتی ہے یا جو تباہی امریکا میں آنے والے سمندر طوفان قطرینہ سے پھیلی تھی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اگر کروڑوں سال قبل ٹکرانے والا شہاب ثاقب اگر کسی اور مقام پر ٹکراتا تو اس کا اتنا زیادہ اثر نہ ہوتا۔دوسرے الفاظ میں صرف حجم تباہی کا پیمانہ نہیں۔ اگر یہ سمندر کے گہرے پانیوں میں چلا جاتا تو دنیا پراس کے اثرات مختلف ہوتے۔ اس موضوع پر حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ’’دی ڈے ڈائنوسارس ڈائیڈ‘‘ کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم بھی نشر کی ہے۔ اس کے مطابق اگر شہاب ثاقب کچھ ہی دیرسے ٹکراتا تو آج کی دنیا بہت مختلف ہوتی اور اس زمانے کے بہت سے جانور بشمول ڈائنوسارس زندہ ہوتے۔ لہٰذا شہاب ثاقب کا محض حجم اہم نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ وہ کس مقام سے ٹکراتا ہے۔ سائنس کی بیش بہا ترقی کے باوجود انسان اس غیر متوقع خطرے سے نمٹنے کے قابل نہیں ہوا۔ وہ ایک دوسرے سے لڑنے کے لیے تباہ کن جنگی ہتھیار بنا چکا ہے ۔ اس کی توجہ ایک دوسرے کی تباہی پر زیادہ اور بیرونی خطرے پر کم ہے۔ وہ کسی خطرناک شہاب ثاقب کو راستے ہی میں تباہ کرنے کی قابل ذکراستطاعت نہیں رکھتا۔ پس بیرونی اجسام کے زمین سے ٹکراؤ کو روکنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…