بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے دس سال تک اولاد نہ ہوئی اور پھرایک ہی بار کتنے بچے؟ وہاڑی میں حیرت انگیزواقعہ،مٹھائیاں تقسیم

datetime 14  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی(آئی این پی)وہاڑی کے نواحی گاوں ڈبلیو بی /553 کے رہائشی محمدآصف کے ہاں شادی کے 10 سال بعد بیک وقت 4بچوں کی پیدائش ہوئی‘پورا خاندان خوشیوں سے نہال ۔ مقامی ہسپتال میں آصف کی بیوی صائمہ نے بیک وقت دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو جنم دیا جس کے بعد اب زوجہ اور بچے خیریت سے اور صحتمند ہیں۔10 سال بعد اولاد کی نعمت ملنے پر پورا خاندان خوشیاں منا رہاہے۔بچے کے دادا دادی

محمد عاشق آرائیں اور سکینہ بی بی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ نومولود بچوں کا والد آصف ان دنوں سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گیا ہوا ہے۔ داد ا دادی نے خوب مٹھائیاں تقسیم کی اور کہا کہ خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے 10 سال بعد اولاد جیسی نعمت سے نوازا۔ بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق چاروں بچے صحتمند اور تندرست ہیں اور انکا وزن بھی پورا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…