بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کی پراسرار ترین جگہ جس کے بارے میں مشہور کہانیاں سن کر ہی آپ کے واقعی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، یہ کہاں ہے اور اس کی تاریخ کیا ہے؟ انتہائی حیران کن معلومات جانئے

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبادا (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس کوئی معمولی سی دلچسپی کی چیز بھی ہو تو وہ ساری دنیا میں اس کا ڈھنڈورا پیٹتا ہے لیکن افسوس کہ ہمارے ملک میں دنیا کے پراسرار ترین عجوبے ہونے کے باوجود خود ہمیں ان کی خبر نہیں۔

بلوچستان کے شہر لسبیلا کے قریب واقع ’’گوندرانی کی غاریں‘‘ بھی ایک ایسی ہی حیرت انگیز چیز ہیں جنہیں دیکھنے والا بھول ہی جاتا ہے کہ وہ کس دنیا میں ہے۔ ان غاروں کو شہر روغن، بدروحوں کا شہر، مائی گوندرانی کا شہر اور پرانے گھر کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ گوندرانی ایک بہت بڑی قدیم اور پراسرار غار ہے جس میں قدیم دور کی کسی تہذیب کے آثار آج بھی باقی ہیں۔ اس بڑے غار کے اندر بے شمار چھوٹے غار نما کمرے ہیں۔ ان میں سے کچھ کے سامنے برآمدے بھی بنے ہوئے ہیں جبکہ کچھ جگہوں پر باورچی خانے کے آثار بھی ملتے ہیں۔ کراچی شہر سے یہ غاریں تقریباً 175 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ اگرچہ ان غاروں کے متعلق مصدقہ حقائق تو معلوم نہیں۔ کچھ تاریخ دانوں کا خیال ہے کہ یہ غاریں ساتویں صدی میں آباد ہوئیں اور یہاں اس وقت کی بدھ سلطنت کی عبادت گاہیں تھیں۔ تاریخ دان آندرے ونگ کے مطابق یہ بدھ مت کا مرکزی مندر تھیں۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس تاریخی اثاثے کی مناسب دیکھ بھال کر کے اسے عالمی سیاحت کا مرکز بنایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…