لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب یونیورسٹی کے محققین نے ایک کروڑ 30 لاکھ سال پرانا ہاتھی کا جبڑا دریافت کر لیا ۔ ہاتھی کا جبڑا چبڑ سیداں سوہاوا پنجاب سے دریافت ہوا ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے محققین اور پی ایچ ڈی طلبہ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر کی سربراہی میں دنیا کا سب سے پرانا ہاتھی کا جبڑا دریافت کیا ۔
محققین نے کہا کہ یہ جبڑا ایک کروڑ 30 لاکھ سال پرانا ہے ، جو کہ طن جی نسل کے ہاتھی کا ہے ۔ یہ نسل دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملتی ، اس لیے اسے پاکستانی نسل کا ہاتھی ہی کہا جائے گا کیونکہ یہ ہاتھی انہی جگہوں پر پیدا ہو کر یہیں انتقال کر گیا تھا اور اس کی نسل دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں گئی ۔