قاہرہ (این این آئی)مصری آرٹسٹ سعد محمد نے قرآن پاک کا ہاتھ سے لکھا ہوا نسخہ تحریر کیا ہے، جو سات سو میٹر لمبا ہے۔ مصری آرٹسٹ سعد محمد کا شاہکار دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے سات سو میٹر لمبے کاغذ پر مکمل قرآن پاک تحریر کر ڈالا۔
یہ نسخہ تحریر کرنے میں انہیں تین سال کا عرصہ لگا۔ سعد محمد کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے تحریر کیا جانے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وہ اپنے شاہکار کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔