بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

انڈہ یاآملیٹ لانے پر سکول سے بچوں کو بے دخل کرنے کا حکم, اچانک یہ کس نے کیا کہہ دیا

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے ایک نجی سکول کی انتظامیہ نے طلبہ کے انڈے یا گوشت سے بنی کوئی بھی ڈش لانے پر پابندی لگا دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق رشبھ اکیڈمی کی انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ

وہ صرف سبزیوں والا کھانا لائیں اور اگر انھوں نے ایسا نہ کیا نہ صرف انھیں سکول سے نکال دیا جائیگا بلکہ قانونی کاروائی بھی کی جائیگی۔سکول کی انتظامیہ نے تمام طالب علموں کو ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے جیسے انداز میں بال منڈوانے کا حکم بھی دیا گیا۔والدین کی جانب سے ان نوٹسز پر اعتراض کے بعد ضلعی مجسٹریٹ سمیر ورما نے ضلعی سکول انسپکٹر سے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔اس سکول میں پہلی سے 12 ویں جماعت میں تقریبا 2800 بچے پڑھ رہے ہیں۔سکول میں پڑھنے والے اقلیتی بچوں اور ان کے والدین نے الزام لگایا کہ انتظامیہ خاص طبقے کے بچوں کو نشانہ بناتے ہوئے داخلہ نہیں دینا چاہتی اور اسی وجہ سے پابندی کے ایسے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری رنجیت جین نے کہاکہ بال اور نان ویج کھانے پر پابندی لگانے کے فیصلے کے بعد طالب علم ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی شکایت ہم ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی سے بھی کریں گے۔ طالب علموں کی حرکتیں سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…