بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے مہنگا 57 لاکھ کا تکیہاوڈٹی سینٹرل

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ نیند کانٹوں پر بھی آجاتی ہے لیکن بعض افراد بے خوابی کے اس قدر شکار ہیں کہ وہ اس کی کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہیں انہی کے لیے دنیا کا مہنگا ترین تکیہ بنایا گیا ہے جو آپ کو پرسکون نیند سلاسکتا ہے۔اس تکیے کی قیمت اتنی ہے کہ اسے سن کر خود انسان کی نیند اڑجاتی ہے۔ گردن مہرے کے ماہریننے دنیا کا سب سے مہنگا تکیہ بنایا ہے جسے وہ دولت مند لوگ استعمال کرسکتے ہیں

جو نیند کے ترسے ہوئے ہیں اور اسے اتنے مہنگے داموں خرید کر پرسکون نیند سوسکیں۔یہ تکیہ مصری کپاس، ملبیری سلک، میموری فوم اور 24 قیراط سونے کے ریشوں سے بنا ہے جبکہ اس کے چاروں کناروں پر 4 ہیرے اور ساڑھے 22 قیراط کا نیلم پتھر لگا ہے جو ویسے ہی بہت مہنگا ہوتا ہے تاہم اس تکیے کو ایک زیور کی شکل دے کر مزید قیمتی بنادیا گیا ہے۔تکیے کو امیروں کی ایک علامت کے طور پر بنایا گیا ہے تاہم یہ آرڈر کے بعد ہی خریدار کی جسمانی ساخت اور نیند کی عادات کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی تیار کیا جاتا ہے۔ اسے بنانے والے ماہر کے مطابق ہر ایک کی کمر، گردن اور شانوں کا تناسب مختلف ہوتا ہے اسی طرح ہر شخص کے سونے کی عادت بھی مختلف ہوتی ہے۔ اسی بنا پر ایک تکیہ ہر ایک کے لیے مفید ثابت نہیں ہوسکتا ہے اور اسی لیے وہ ہر ایک کے جسمانی اعتبار سے تکیے بناتے ہیں۔تکیے کے لیے سب سے پہلے تھری ڈی اسکینر سے خریدار کے جسم کا ناپ لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک سافٹ ویئر درست ترین تکیے کا ڈیزائن تیار کرتا ہے، خاص مشین فوم میموری مادے پر ایک روبوٹک مشین تکیے کو بناتی ہے۔ اس ساری مشقت کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہر ایک کے لیے بہترین تکیہ تیار کرنا۔ تکیے کے ساتھ لوئی وائٹن کا برانڈڈ کیس بھی دیا جارہا ہے جس میں رکھ کر اسے آپ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…