بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

گاڑیوں کو چومنے کا مقابلہ، مسلسل 50 گھنٹے تک گاڑی سے بوس و کنار کرنیوالی خاتون کار جیت گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں عجیب وغریب مقابلے ہوتے رہتے ہیں اور ان میں کامیاب ہونے والے بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔سرعام بوس و کنار کو معیوب سمجھاجاتاہے لیکن یہ بوس وکنار کسی ٹھوس چیز کیساتھ ہوتو اس کا اندازہ صرف دیکھنے والے ہی لگاسکتے ہیں لیکن امریکی ریاست ٹیکساس میں گاڑیوں کو چومنے کے اس دلچسپ مقابلے میں مسلسل 50 گھنٹے کار چومنے والے والے کو ایک کارانعا م میں دینے کا اعلان کیاگیاتھااور یہ مقابلہ ایک خاتون جیت گئی۔

مقابلے کو ایک مقامی96.7 ایف ایم ریڈیو نے منعقد کیا تھا جس میں کمپنی نے اپنی نئی نویلی گاڑی ’’کیا آپٹما ایل ایکس 2017‘‘ بطور انعام رکھی تھی، صبح آٹھ بجے شروع ہونیوالے مقابلے میں ہر امیدوار کو ہرگھنٹے 10منٹ کی بریک کیساتھ اپنے ہونٹ گاڑی سے چپکائے رکھنے تھے ،امیدوار 10 منٹ کے وقفے میں غسل خانے جانے، کچھ کھا یا پانی پی سکتے تھے ،اس کے بعد دوبارہ ان کے ہونٹ کار سے لگنے چاہیے تھے ورنہ وہ مقابلے سے باہر کیے جاسکتے تھے۔ مقابلہ شروع ہوتے ہی قریباً 20 افراد نے اپنے ہونٹ کار سے چپکادیئے اور سب کار پر زیادہ سے زیادہ وقت گزار کر کار جیتنا چاہتے تھے ، اگر ایک سے زائد افراد 50 گھنٹے سے زیادہ وقت تک کار چومتے رہتے ہیں تو پھر فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہونا تھا اور بالآخر گاڑی کا قرعہ ایک خاتون امیدوار کے نام نکلا۔مقابلے میں شریک بعض افراد کے ہونٹ سوکھنے لگے اور وہ رضاکارانہ طورپر پیچھے ہٹ گئے لیکن 21 سالہ لڑکی نے کہا کہ اس کے منہ میں چھالے پڑچکے ہیں جب کہ بعض کے ناک سرخ ہوگئے اور کچھ کی گردن اکڑ کر رہ گئی۔وقت گزارنے کے لیے بعض شرکا نے ہیڈفون پر موسیقی سنی اور آنکھیں بند کرکے کار سے اپنے ہونٹ چپکائے رکھے۔ آخرکار 50 گھنٹے مکمل ہوگئے اور 7 شرکا میدان میں ڈٹے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے مقابلے کا خاتمے اور قرعہ اندازی کا اعلان کیا۔قرعہ اندازی میں کار کا تحفہ 30 سالہ خاتون کے نام نکلا ۔

 

news-1492768605-6988

 

news-1492768605-3229

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…